Current Date:September 30, 2020

Forums

Viewing 0 reply threads
  • Author
    Posts
    • #5486
      Imad Riaz
      Keymaster

      جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت لاہور میں تمام ٹریفک کیمرہ فعال ہیں اور کام کر رہے ہیں، ١دسمبر، ٢٠١٨ کے بعد سے، ٹریفک فائن سے بچنے کے لئے سڑک پر زیادہ محتاط رهنے کی ضرورت ہے. لاہور شہر میں نصب ہونے والے (ANPR) کمیرے خود کار طریقے سے گاڑی کی نمبر پلیٹ پڑھ سکتے ہیں، اس نے ٹریفک کنٹرول کو ڈرامائی طور پر بہتر بنایا ہے.

      E-Challans آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

      پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کی ای چالان ویب سائٹ پر جانے سے گاڑی سے متعلق ای-چالان کی معلومات بآسانی حاصل کی جا سکتی ہے (یہاں کلک کریں).
      یہ ویب سائٹ آپ سے CNIC اور گاڑی کا نمبر طلب کرے گی ، لہذا یہ پاس رکھیں. ایک بار جب آپ اپنی سکرین پر ای-چالان کی معلومات حاصل کر لیتے ہیں تو، آپ اسے پرنٹ کرسکتے ہیں.
      PSCA آپ کے رجسٹرڈ ایڈریس پر چالان کی چھپی ہوئی نقل بھی ارسال کرتی ہے. تاہم، یہ بہتر ہے کہ آپ کے گاڑی کی مالک کی حیثیت سے ہر بار آپنی گاڑی کا موجودہ معلوماتی سٹیٹس یقینی بنایں .
      E-Challan ادائیگی
      آپ اپنے چالان کی چھپی ہوئی کاپی نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) یا بینک آف پنجاب (بی او پی) کی شاخ لے جا کر ادائیگی کرسکتے ہیں.
      لمبی قطاروں سے بچنے کے لئے، آپ این بی پی کی ATM مشینیں بھی استعمال کر سکتے ہیں. ابھی تک آن لائن ادائیگی ممکن نہیں ہے. تاہم، حکومت نے دلچسپی ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں آن لائن ادائیگی کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے.

Viewing 0 reply threads
  • You must be logged in to reply to this topic.